Sallaamti Wall
A place for the community to share duas, activities, events and sermons.
Join Sallaamti to share your own dua and react to posts.
Join FreeAbdul Raqeeb
1 week agoاللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:"اے میرے بندو! تم رات دن گناہ کرتے ہو اور میں تمام گناہوں کو معاف کرتا ہوں، لہٰذا مجھ سے بخشش طلب کرو، میں تمہیں بخشش دوں گا۔"حوالہ و تصدیق:یہ حدیثِ مبارکہ Sahih Muslim (صحیح مسلم) کی ہے، جس کا نمبر 6572 ہے، اور یہ اللہ کی بے پناہ رحمت اور مغفرت کو ظاہر کرتی ہے۔
Sallaamti Organization
1 week agoSurat No 57 : سورة الحديد - Ayat No 29 لِّئَلَّا یَعۡلَمَ اَہۡلُ الۡکِتٰبِ اَلَّا یَقۡدِرُوۡنَ عَلٰی شَیۡءٍ مِّنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ وَ اَنَّ الۡفَضۡلَ بِیَدِ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿٪۲۹﴾ یہ اس لئے کہ اہل کتاب جان لیں کہ اللہ کے فضل کے کسی حصے پر بھی انہیں اختیار نہیں اور یہ کہ ( سارا ) فضل اللہ ہی کے ہاتھ ہے وہ جسے چاہے دے ، اور اللہ ہے ہی بڑے فضل والا ۔
A Sallaamti member
1 week ago. حضرت عبداللہ بن زید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے برتن سے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی انڈیلا اور ان کو دھویا، پھر دھویا۔ یا (یوں کہا کہ) ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، تین بار ایسا کیا۔ پھر دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دو، دو بار دھویا اور سر پر مسح کیا آگے اور پیچھے دونوں طرف سے۔ اور دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے، پھر کہا: رسول اللہ ﷺ اس طرح وضو کیا کرتے تھے۔
You've reached the end.
Frequently Asked Questions
Still have a question? Contact us